21 ستمبر 2014 - 17:58
عراق کے سبھي علاقوں ميں داعش کو شکست ديں گے

عراق کے وزيرخارجہ نے کہا ہے کہ ملک کے سبھي علاقوں ميں داعش کو جلد شکست دے دي جائے گي-

ابنا: عراقي وزيرخارجہ ابراہيم الجعفري نے اتوار کو اپنے بيان ميں داعش کو شکست دينے کي کوششوں کي وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عوام ، سياسي جماعتوں اور فوج و سيکورٹي اداروں کي باہمي کوششوں سے عراق کے سبھي علاقوں ميں داعش کو شکست ديں گے –
عراقي وزيرخارجہ نے زور دے کہا کہ داعش کے بارے ميں اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کا اجلاس صرف عراق کي سيکورٹي کے لئے نہيں تھا بلکہ اس خطرے کا مقابلہ کرنےکے لئے تھا جو اس وقت بين الاقوامي برادري کو لاحق ہے
عراقي وزيرخارجہ نے ايک بار پھر اپنے ملک ميں غير ملکي فوجي مداخلت کي مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم داعش کا مقابلہ کرنے کي پوري توانائي رکھتے ہيں –
ابراہيم الجعفري نے عراق کے وزرائے داخلہ اور دفاع کے انتخاب  کے مسئلے پر پائے جانےوالے اختلافات کے  بارے ميں کہا اس سلسلے ميں صلاح و مشورہ جاري ہے اور يہ امر داعش کے خلاف جنگ ميں عراقي عوام، فوج اور حکومت کے عزم ميں خلل نہيں ڈال سکے گا –
.......

/169